سیف علی خان کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے 4 بچے ہیں اور اُنہیں مہنگی شادیوں سے ڈر لگتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان اور اداکارہ یمی گوتم معروف شو ’دی کپل شرما شو‘ میں بطورِ مہمان شریک ہوئے جہاں اداکار نے مہنگی شادیوں سے خوفزدہ ہونے کا اعتراف کیا۔
شو میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے اپنی شادی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میری شادی کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی جس میں صرف 20 لوگوں نے شرکت کی تھی۔میری دادی نے مشورہ دیا تھا کہ شادی میں صرف فیملی کے افراد شامل ہوں اور فضول خرچی نہ کی جائے۔
گفتگو کے دوران سیف علی خان نے سال 2012ء میں کرینہ کپور کے ساتھ اپنی شادی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ اُن کی شادی کی تقریب سادہ اور چھوٹی ہوں جس میں صرف خاندان کے افراد شامل ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کپور خاندان کے اپنے افراد ہی 200 ہیں تو ہماری شادی میں کافی مہمان شریک ہوئے کیونکہ اُنہیں مدعو کرنا لازمی تھا۔‘
یادرہے کہ سیف علی خان کی پہلی شادی امریتا سنگھ سے ہوئی تھی جن سے اُن کی ایک بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہے جبکہ اُنہوں نے دوسری شادی کرینہ کپور سے کی جن میں اُن کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پسند کی شادی کرنے کی سزا۔۔ شوہر قتل ۔۔ بیوی اغوا