(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نمائندہ خصوصی نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان سے کابل میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ تھا، اشرف غنی نےمعاملہ خراب کیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کےساتھ معاہدہ تھا کہ وہ 2ہفتےتک کابل میں داخل نہیں ہوں گے، اس دوران اقتدارکی منتقلی عمل میں آنا تھی، لیکن سابق افغان صدر اشرف غنی اچانک ملک سے فرار ہوگئے، اشرف غنی کے فرار کے دن طالبان کی امریکی کمانڈر سےملاقات طےتھی۔
زلمے خلیل زاد نے بتایا ہے کہ سابق افغان صدر کے بھاگنے کے باعث طالبان کےساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا، اب یہ افغانوں پرمنحصرہےکہ وہ خود امن معاہدے پر پہنچیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کو ممبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔۔۔۔کیوں؟