بیوی سے جھگڑا۔۔ ظالم باپ نے معصوم بچی کو واشنگ مشین میں ڈال دیا۔۔پھر کیا ہوا جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)غصہ عقل کا دشمن ہوتا ہے،غصے میں انسان صحیح اور غلط میں فرق کرنے کی سمجھ کھو دیتا ہے، کبھی کبھی تھوڑی دیر کے ہی غصے میں انسان اتنی بڑی غلطیاں کر جاتا ہے جس کے لئے اسے شاید ساری زندگی پچھتانا پڑتا ہے۔اسی طرح کا ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد غصے میں آکر اپنی 2 سالہ معصوم بچی کوواشنگ مشین میں ڈال کر بٹن آن کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈانسر گرل نورا فتیحی نے شادی کی حامی بھر لی۔۔دولہا کون؟ اہم خبر سامنے آ گئی
غیرملکی میڈیا کے مطابق مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے مائیکل کااپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ جس کے بعداس نے غصے میں اپنی بیٹی کو اٹھایا اور واشنگ مشین میں ڈال دیا۔بچی کی ماں نے فوری طور پر مشین بند کر دی، اس کے بعد لڑکی کو باہر نکالا گیا۔بچی کی حالت خراب ہونے پر اسےہسپتال منتقل کردیا گیا۔بچی کی جان لینے کے الزام میں پولیس نے مائیکل کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل نہ ملنے پر بہن نے بھائی کے سامنے ایسا کام کر دیا کہ یقین کرنا مشکل۔۔