(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہےکہ عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنےکی تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے ایئرایمبولنس کل تک کراچی پہنچ جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ امریکی سفارتخانے میں عمر شریف اور انکے اہلخانہ کے ویزہ اجراء کے لیے انٹرویو مکمل کیے گئے تاہم امریکی سفارتخانے نے عمرشریف کو علالت کےباعث انٹرویو سےاستثنیٰ دیا جس پر امریکی سفارتخانے اور حکام کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کچھ دیر میں عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو پاسپورٹ مل جائیں گے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ عمر شریف خطے کے بڑے اداکار ہیں انکی صحت اور درازی عمر کے لیے دعاگو ہیں،انہوں نے اپنے پیغام میں عمر شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے تصدیق کی تھی کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی اور غربت کا نیا طوفان آنے والا ہے،پیپلز پارٹی رہنما