(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے تاجکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم تاجکستان میں ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شریک ہونگے۔ ایران، قازقستان، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے۔ تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیراعظم پاک تاجک کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
دوسری وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی روس کے صدر کے ساتھ ملاقات طے تھی، صدر پیوٹن قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے دوشنبے نہیں آ رہے، صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی فون پر بات ہوئی، وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔