پٹرول،ادویات مہنگی۔۔ تبدیلی سرکار نے لوگوں کا جیناحرام کردیا:سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ادویات اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 13 بار ادویات کی قیمتیں بڑھی ہیں۔
سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ انسولین اور اینٹی بائیوٹک ادویات کی قیمتیں 100 سے 300 فیصد بڑھی ہیں۔ بھارت میں جو دوائی 100 روپے کی ہے وہ یہاں 500 روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ڈرگ پرائسنگ پالیسی واپس لے اور پٹرولیم لیوی ختم کرے۔غریبوں میں معمولی بخار کی دوائی خریدنے کی سکت نہیں، پٹرول کی قیمت وہی ہونی چاہیےجس کا پی ٹی آئی نے وعدہ کیا تھا ، ڈرگ اور پٹرول مافیا اربوں بٹور رہاہے، مہنگائی اور غربت نے کروڑوں لوگوں کی کمر توڑ دی، پی ٹی آئی حکومت نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول پھر مہنگا۔۔ خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟:بلاول