مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو گیا: حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما واپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، تبدیلی کا یہ سبز باغ پاکستان کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے،مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو گیا۔
حمزہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے اضافہ مہنگائی کے سونامی میں غرق عوام پر ظلم ہے، نااہل حکومت معیشت کی مضبوطی کے نام نہاد دعوے کرتی ہے لیکن عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے، ڈالر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شوگر بلڈ پریشر کی ادویات میں بھی 17 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومتی ترجمانوں کی فوج اب عوام پر احسان دھرنے کو پٹرول کی قیمت کے دنیا سے تقابلی جائزے کی پریس کانفرنسیں کریں گے، مہنگائی کنٹرول کرنے کی اس حکومت میں کوئی صلاحیت نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول پھر مہنگا۔۔ خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟:بلاول