گداگروں کیخلاف آپریشن شروع: معذور بن کر بھیک مانگنے والے رعایت کے مستحق نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں پولیس نے گداگروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق پیشہ وربھیک مانگنے والوں کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، گزشتہ 5 روز کے دوران شہر بھر سے 1 ہزار 299 گداگروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 1 ہزار 152 مقدمات درج کیئے گئے ہیں،سی سی پی او لاہور نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نشے کے عادی بھکاریوں کو بیگرز ہوم بھجوایا جا رہا ہے۔
لاہور کے سی سی پی او کا یہ بھی کہنا ہے کہ معذوروں کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : کھلاڑیوں اور اسٹاف کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت