(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کرکٹ میں وسیع تجربہ ہے،اندازہ ہوگیا تھا کہ اب چلے جانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ کے بولنگ کوچ وقار یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق نے استعفیٰ دیا تو میرے پاس عہدہ رکھنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ کورونا کی وجہ سے بھی مشکلات تھیں۔
وقار یونس نے کہا کہ چیئرمین بورڈ رمیز راجہ کو کرکٹ کا اندازہ ہے، وہ کرکٹ سے منسلک رہے ہیں کرکٹ پر زیادہ توجہ دیں گے، ماضی میں چیئرمین بورڈ بطور سابق کھلاڑی نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ شائقین کے لئے خوشخبری ۔۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹاکراکل ہو گا
انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میں میرا کبھی بھی کردار نہیں رہا، بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہا تھا بولنگ سائیڈ دیکھ رہا تھا، مصباح الحق کی ٹیم سلیکشن میں کیا رائے تھی مجھے اندازہ نہیں تھا، سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے میں میرا کوئی لینا دینا نہیں تھا، رضوان نے اچھا پرفارم کیا اس لئے سرفراز کو موقع نہیں مل سکا۔
وقار یونس نے کہا کہ ماضی میں بابر اعظم کے پاس ٹیم سلیکٹ کرنے کی طاقت تھی ،اب کی صورتحال کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ،نئے لوگ آئے ہیں ،ہمیں ان کی کامیابی کے لئے دعا کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے عوام کو پھر بارشوں کی نوید سنا دی