وزیر اعظم عمران خان کی قازقستان کے صدر سے دو شنبے میں ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے قازقستان کے صدر سے دوشنبے میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قازقستان کے صدر کی ملاقات ایس سی او سمٹ کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر قومی سلامتی معید یوسف، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری اور قازقستان وفود نے شرکت کی۔
دوسری جانب فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی روس کے صدر کے ساتھ ملاقات طے تھی، صدر پیوٹن قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے دوشنبے نہیں آ رہے، صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی فون پر بات ہوئی، وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔
فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم تاجکستان میں بزنس کانفرنس میں شرکت کریں گے، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے پر بات ہوگی، افغانستان کی صورتحال کانفرنس کا کلیدی حصہ رہے گی، تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے کردار اہم ہے، دورہ تاجکستان سے ہمارے نظریے کو تقویت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: معدوم دیوقامت ہاتھی ‘میمتھ’ کو دوبارہ زندہ کرنیکی تیاریاں