شلپا شیٹھی کا ہاٹ شاٹس اور بولی فیم ایپلی کیشن سےمتعلق چونکا دینے والاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکار شلپا شیٹھی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔حالانکہ انہو ں نے اپنے شوہر پر لگے الزامات کا دفاع کرنے کی ہر ممکن کو شش کی ۔راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہیں جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس نےچارج شیٹ جاری کی ہے جس میں شلپا شیٹھی سمیت 43 گواہوں کے بیانات بھی شامل ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق چارج شیٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ شلپا شیٹھی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ ” میر ے شوہر راج کندرا نے 2015 میں ’ ویان انڈسٹریز ‘ شروع کی جس میں مجھے ڈائریکٹر بنایا گیا لیکن میں نے 2020 میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیدیا ۔“ شلپا شیٹھی کا اپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ ” ہاٹ شاٹس اور بولی فیم ایپلی کیشن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں ، میں اپنے کام میں ہی بہت مصروف تھی اور پتا نہیں تھا کہ راج کندرا کیا کررہے ہیں ۔“
یہ بھی پڑھیں:کیا واقعی 64سالہ انیل کپور جوان رہنے کے لئےزہریلے ترین جا نور کا خون پیتے ہیں؟سنسنی خیز انکشاف۔۔ویڈیو وائرل
راج کندرا پر الزام ہے کہ وہ ان دونوں ایپس سمیت دیگر ایپلی کیشنز کے ذریعے فحش فلموں کا کاروبار چلا رہے تھے ۔