پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوال، اسد عمر جواب نہ دے سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر جواب نہ دے سکے۔ان کا کہناتھا کہ جو لوگ پالیسی سازی میں شامل ہیں ان سے سوال کریں ۔
صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا اگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو میں وزیر نہیں رہوں گا۔ جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔
ڈالر کی اڑان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کو کم کرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے مداخلت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکسچینج ریٹ مینجمنٹ تھا، معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاؤ آنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہئے، سٹیٹ بینک کی جانب سے مداخلت کی ویلیو کی معلومات میرے پاس نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد : چیئرمین سینیٹ کا ناراض ارکان سے ذاتی حیثیت میں ملنے کا فیصلہ