(24 نیوز)وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ آج رات تمام سیکٹرز کو گیس بحال کردی جائے گی ۔
وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ڈرائی ڈاکنگ مکمل ہو گیا ،ایل این جی ایف آر یو بحال کردیاگیا،انہوں نے کہاکہ صرف 66گھنٹے کی کچھ سیکٹرز میں گیس کی لوڈ مینجمنٹ ہی کرنا پڑی،آج رات تمام سیکٹرز کو گیس بحال کردی جائے گی ،انہوں نے کہاکہ پاور پلانٹس کیلئے گیس کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوال، اسد عمر جواب نہ دے سکے