(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزرا کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے اور 14 روز میں تحریری جواب طلب کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن فوادچودھری اور اعظم سواتی کے الزامات کا نوٹس لے لیا اوردونوں وزرا کو نوٹس جاری کردیئے،الیکشن کمیشن نے دونوں وزراسے الزامات پر ثبوت مانگ لئے ۔
فوادچودھری اور اعظم سواتی کے پریس کانفرنس پر لگائے گئے الزامات نوٹس کا حصہ ہیں،دونوں وزرا سے 14 روز میں تحریری جواب طلب کیاگیاہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی کارروائی کا بھی نوٹس میں حوالہ دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات پر تحفظات کااعتراض کیا تھا اور ن لیگ کی ترجمانی کاالزام عائد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائی ڈاکنگ مکمل،آج تمام سیکٹرز کو گیس بحال کردی جائے گی :حماد اظہر