کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان ۔۔ممکنہ کپتان بھی سامنے آگیا

Sep 16, 2021 | 18:39:PM

 (24نیور)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سے جاری پیغام میں ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ بطور کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میں سیلکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔میں بہت خوش قسمت رہا کہ مجھے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے اور کپتانی کرنے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں:بوم بوم آفریدی کا پیاری سی بیٹی اجوہ کی سالگرہ پرمحبت بھرا پیغام

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کے دوران میں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی اور بطور بلے باز میں اسے جاری رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ کوچ روی شاستری، ساتھی کھلاڑی روہت شرما اور بورڈ کے صدر سارو گنگولی سے مشاورت کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد میں کپتانی سے دستبردار ہو جاوں۔

یا د رہے کہ ویرات کوہلی کے بعد روہت شرما بھارتی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کپتان ہوں گے۔

مزیدخبریں