لاہور سے کراچی جانیوالی نجی ایئرلائن تاخیر کاشکار، متعدد ارکان سندھ اسمبلی بھی سوار

Sep 16, 2021 | 21:18:PM
تکنیکی مسئلے، تاخیر کاشکار
کیپشن: لاہور، کراچی، نجی ایئر لائن، پرواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور سے کراچی جانیوالی نجی ایئر لائن کی پروازتاخیر کاشکار ہو گئی ، پرواز میں تحریک انصاف ، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی ایم پی ایز سوارہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 405 تکنیکی مسئلے کی وجہ سے تاخیر کاشکار ہو گئی ،پرواز نے شام پانچ بجے کراچی روانہ ہونا تھا ،فلائٹ ٹیک آف پوائنٹ سے واپس رن وے پر پہنچا دی گئی ،ارکان سندھ اسمبلی سمیت مسافر پرواز میں ہی موجودہیں۔
ذرائع کے مطابق مسافروں کو لاﺅنج میں بھی منتقل کیاگیا،گرمی اور حبس کی وجہ پریشان مسافروں نے شور شرابہ کیا، ذرائع کاکہناہے کہ تحریک انصاف کے 7 ، ایم کیو ایم کے 9 اور پیپلزپارٹی کی 2 ایم پی ایز پرواز میں سوارہیں،ایک گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود انتظامیہ وجوہات بتانے سے قاصرہے،تمام ارکان اسمبلی این جی او کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی سے لاہور آئے تھے ۔نجی ایئر لائن کاکہناہے کہ طیارے کی خرابی دور کرلی گئی ہے ، جلد کراچی روانہ ہوجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے24 گھنٹے خطرناک۔۔بارشوں نےتباہی مچا دی،7 شہری ہلاک