ایک روز قبل ہی کامیاب تجربہ کرنیوالے شمالی کوریا نے پھر میزائل داغنے کا نیا سسٹم متعارف کرواکر دنیا کو حیران کردیا۔۔ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی چینل نے ایک ویڈیو جاری کی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس نے ٹرین سے بیلسٹک میزائل داغا جو کامیابی سے ہدف پر پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں تیزی سے اپنے میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے والے شمالی کوریا نے میزائل داغنے کے لیے نیا سسٹم متعارف کرواکر دنیا کو حیران کردیا۔ جزیرہ نما کوریا کے دونوں ممالک شمالی و جنوبی کوریا نے ایک دن قبل بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ اس میں شمالی کوریا نے جوہری آبدوز سے میزائل داغنے کا مظاہرہ کیا تھا، جس کی جنوبی کوریا سمیت امریکا و جاپان کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کا ہاٹ شاٹس اور بولی فیم ایپلی کیشن سےمتعلق چونکا دینے والاانکشاف
ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹرین سرنگ کے پاس آکر رکتی ہے جس میں سے میزائل لا نچ کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے ٹرین میں سے نکل کر لانچ کے لیے تیار ہونے والے اس میزائل کو داغنے کا بھی مظاہرہ کیا جاتا ہے۔
North Korean TV has now aired some pretty interesting footage of yesterday's "railway-borne missile regiment" test. Lots of angles covered, particularly thanks to the drone footage. pic.twitter.com/SwEqusQwEx
— Shreyas Reddy (@shreyas_k_reddy) September 16, 2021