عالمی برادری افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے اقدامات کرے، آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے اقدامات کرے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی نئی صورتحال پر تبادلہ خیال اور افغانستان میں انسانی بنیادوں پرامدادی کاموں پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
آرمی چیف جنرل باجوہ نے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری کوششیں کرے۔ آرمی چیف نے یو این ایچ سی آر کی بحران میں کلیدی کردارکی تعریف کی۔ یواین ہائی کمشنر نے چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی خدمات کو سراہا اور اقدامات کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: