(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی (ای ڈی) نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ایک بار پھر بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق جیکولین فرنینڈس کو ایجنسی کے ممبئی دفتر میں پیش ہونے کا کہا گیا ۔ اس سے قبل بھی انہیں 31 اگست کو بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیاتھا جہاں ان سے پانچ گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔ جیکولین فرنینڈس نے ای ڈی حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کا ہاٹ شاٹس اور بولی فیم ایپلی کیشن سےمتعلق چونکا دینے والاانکشاف
یاد رہے کہ بھارت میں 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کے کیس میں جیکو لین فرنینڈس کے دوست سکیش چندرا شیکھر نامزد ملزم ہیں ۔