یورپی یونین کا افغان شہریوں کیلئے کروڑوں یورو اضافی امداد کا اعلان

Sep 16, 2021 | 23:06:PM
یورپی یونین کا افغان شہریوں کیلئے کروڑوں یورو اضافی امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) یورپی یونین نے افغانستان میں قحط اور انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے مالی امداد میں 10 کروڑ یورو اضافے کا اعلان کیا ہے۔ 
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی سربراہ اورسلا وان ڈیر لین کہا ہے کہ 27 ملکوں کا اتحاد افغان شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اس موقع پر یورپی یونین کی سربراہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں قحط، ادویہ کی کمی اور پانی کی عدم فراہمی کو محسوس کرتے ہوئے 10 کروڑ یورو اضافی امدا کا اعلان کرتے ہیں۔
یورپی یونین کی جانب سے افغان شہریوں کی مالی امداد میں اضافے کا اعلان ا±س وقت کیا گیا ہے جب گزشتہ روز ہی امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر اللہ متقی نے پریس کانفرنس میں عالمی برادری کو مالی امداد کے شفاف طریقے سے درست استعمال کی یقین دہانی کرائی تھی۔قبل ازیں یورپی یونین نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا اور کابل پر طالبان کے کنٹرول بعد افغانستان میں جاری ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ کو منجمد کردیا تھا۔یورپی یونین کی سربراہ نے ترقیاتی فنڈ کی بحالی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم انھوں نے واضح کیا کہ یہ امداد صرف غذائی قلت اور انسانی بحران کے خطرات کو ٹالنے کے لیے ا±ٹھائے گئے اقدامات میں استعمال ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔بے باک پاکستانی اداکارہ مایا علی کے نئے فیشن شو ٹ کی دھوم۔۔تصاویروائرل