پنجاب میں عنقریب مسلم لیگ ن کی حکومت آنیوالی ہے: رانا مشہود

Sep 16, 2022 | 08:41:AM
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں عنقریب مسلم لیگ ن کی حکومت آنے والی ہے
کیپشن: لیگی رہنما رانا مشہود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں عنقریب مسلم لیگ ن کی حکومت آنے والی ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے سٹیٹ بینک کو عملی طور پر آئی ایم ایف کے حوالے کیا، یہ سمجھتے ہیں قوم ان کو معاف کر دے گی، ایک ایک پیسے کا حساب ہوگا۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ آج پنجاب دوربارہ مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہا ہے، ملکی استحکام اور خوشحالی کے لئے جس حد تک جانا پڑا جائینگے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں 2 تہائی اکثریت سے واپس آئیں گے، نواز شریف واپسی کا فیصلہ کرچکے ہیں۔