(ویب ڈیسک) قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 4 سو 67 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.68 فی صد رہی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 85 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 71 ہزار 4 سو 11 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں اور مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 6 سو تک پہنچ چکی ہے۔