(ویب ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس تاشقند میں جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف رکن ممالک کے سربراہان سے خطاب کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر الہام علیووف سے ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور اقتصادی امور پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارتی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ اور قزاقستان کے صدر سے بھی ملاقات ہوگی۔ شہباز شریف 2 روزہ دورے کے اختتام سے قبل امام بخاری کے مزار پر حاضری بھی دیں گے۔