اسلام آباد ہائیکورٹ: شہباز گل کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

Sep 16, 2022 | 10:53:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ: شہباز گل کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے صاحبزادہ حامد رضا کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز گل کا بیان لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ تھا، سیاسی جماعت کے ترجمان اور ماہر تعلیم ہونے کے دعویدار سے لاپرواہ بیان کی امید نہیں تھی، شہباز گل کی پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کی گئی۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ افواج پاکستان کی جانب سے مقدمے میں کوئی شکایت نہیں کی گئی، افواج پاکستان کا نظم و ضبط اتنا کمزور نہیں کہ کسی سیاسی لیڈر کے لاپرواہ بیان سے متاثر ہوجائے، پولیس کوئی شواہد نہیں دے سکی کہ شہباز گل نے بیان سے پہلے یا بعد میں کسی افسر یا سپاہی سے رابطہ کیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز گل سے تفتیش مکمل ہوچکی مزید جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، شہباز گل کو مزید جیل میں رکھنا بے سود ہوگا بلکہ ٹرائل سے پہلے سزا دینا ہوگا، ہر سماعت پر عدالت حاضری یقینی بنانے کے لیے ٹرائل کورٹ شہباز گل کو پابند کر سکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت کے سامنے ایسا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکا کہ شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ صرف ضمانت کا فیصلہ اور عارضی مشاہدہ کر رہی ہے، ٹرائل کورٹ شہباز گل کیس کے عارضی مشاہدے سے متاثر ہوئے بغیر میرٹ پر سنے۔