اصل تعیناتی کا مسئلہ پیپلزپارٹی اور شہباز شریف میں پڑ گیا: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ اصل تعیناتی کا مسئلہ پیپلزپارٹی اور شہباز شریف میں پڑ گیا ہے، عمران خان خوبصورت سوینگ کرا کے الگ ہو گیا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہوسکتی ہیں ورنہ سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہونگے۔
اصل تعیناتی کامسئلہPPPاورشہبازمیں پڑگیاہے۔عمران خان خوبصورت سوینگ کراکےالگ ہوگیاہے۔بلاول نےشہبازکےجہازمیں ثمرقندجانابھی پسندنہیں کیا۔پس پردہ مفاہمتی کوششیں15اکتوبرتک کامیاب ہوسکتی ہیں ورنہ سڑکوں پرجوڈوکراٹےہونگے۔MQMکی سیاست اسکےگلےپڑ گئی ہے۔وقت پرفیصلےنہ ہوں تووقت انتظارنہیں کرتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 16, 2022
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول نے شہباز کے جہاز میں ثمر قند جانا بھی پسند نہیں کیا، ایم کیو ایم کی سیاست اس کے گلے پڑ گئی ہے، وقت پر فیصلے نہ ہوں تو وقت انتظار نہیں کرتا۔