پاکستان میں پیناڈول نایاب کیوں ہو گئی؟ وجہ سامنے آگئی

Sep 16, 2022 | 12:03:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان میں نیاب ہونے کی بڑی وجہ   پیناڈول میں استعمال ہونے والے سالٹ کی قیمت میں اضافہ،ڈینگی  کیسز میں اضافے کے بعد اس کی طلب میں  اضافہ اور ذخیرہ اندوزی ہے۔

پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منصور دلاور نے  تصدیق کی کہ یہ گولی قلت کا شکار ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں استعمال ہونے والے سالٹ کی درآمد کی قیمت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔جو سالٹ 600 روپے فی کلو پر ملتا تھا اب وہ 2400 روپے فی کلو پر ملتا ہے۔

منصور دلاور نے بتایا کہ ’ملک میں سالانہ بنیادوں پر 45 کروڑ گولیوں کی پیداوار کی جاتی ہے، جو کمپنی یہ دوا بنا رہی تھی اس کی جانب سے قیمت بڑھانے کی درخواست کے باوجود حکومت نے قیمت نہیں بڑھائی جس سے کمپنی کو نقصان ہوتا رہا ہے اور انھوں نے اس کی پیداوار بہت کم کر دی ہے۔

ماہرین صحت اور اس شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق ڈینگی بخار کے کیسز میں اضافے کے بعد اس کی طلب میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے بعد ہول سیلرز مافیہ نے   پیناڈول کی  ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے۔جس کو مارکیٹ میں قلت بڑھا کر کے زیادہ قیمت پر بیچا جا رہا ہے۔ پیناڈول کی 100 گولیوں کا ایک پیکٹ 350 روپے میں ملتا تھا جو اب 1000 روپے میں میسر ہے۔

واضح رہے ملک میں چھاپے مار کے ذخیرہ کی گئی لاکھوں پیناڈول کی گولیوں کو برآمد کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں