سوئیڈن کی وزیراعظم اپنے عہدے سےمستعفی

Sep 16, 2022 | 12:35:PM
سوئیڈن کی وزیراعظم اپنے عہدے سےمستعفی
کیپشن: میگڈالینا اینڈرسن
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سوئیڈن کی وزاراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے انتخابات میں کم ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپنی ہار کو تسلیم کر لیا اور نتیجتا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:کورونا وباء کا خاتمہ قریب ہے: سربراہ ڈبلیو ایچ او

سوئیڈن کے شہرسٹاک ہوم میں عام انتخابات منعقد کروائے گئے جس میں دائیں بازو کی جماعتوں نے کامیابی حاصل کی۔  میگڈالینا اینڈرسن نے اپنی اور اپنی پارٹی کی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

عام انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمران جماعت نے 173 ووٹ حاصل کئے جبکہ دوسری جانب دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد نے 176 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ سوئیڈن میں رائج کردہ قانون کے مطابق انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کے بعد کیا جائے گا۔