(ویب ڈیسک) سام سنگ مستقبل میں بغیر بٹن والے فون بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے اگلے انے والے موبائل ماڈلز ممکنہ طور پر پاور بٹن اور والیوم راکر بٹن کے بغیر ہو سکتے ہیں۔ جس کے لیے سام سنگ نے کچھ تصوراتی فونز بنا کر ان کو ٹیسٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ سام سنگ تمام بٹنوں کو ہٹا کر جدید سافٹ ویئر کے پاور اور والیوم بٹن کی آپشن دے گا۔ تاہم سام سنگ نے آفیشل طور پر ایسا کوئی علان نہیں کیا اور سام سنگ کی انے والی اگلی گلیکسی ایس 23 سیریز میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گلیکسی ایس 25 پہلا فون ہوگا جو بغیر بٹن کے آئے گا اور سام سنگ کے معمول کے روڈ میپ کے مطابق، یہ لائن اپ لانچ ہونے سے ابھی دو سال دور ہے۔
واضح رہے کہ Huawei نے بٹن کے بغیر پہلے موبائل بنانے کی کوشش کی ہے، Huawei Mate 30 میں ورچوئل والیوم بٹن تھے مگر پاور بٹن پھر بھی موجود تھا تاہم سام سنگ تمام بٹنوں کو ہٹانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔