وزیر اعلی سندھ کا ٹنڈو الہ یار میرپورخاص کا دورہ ، لوگوں سے گھل مل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹنڈو الہ یار میرپورخاص روڈ پر ریلیف کیمپ کا دورہ کیا, انہوں نے سیلاب متاثرین سے گھل مل کر ان کے مسائل سنے اور یقین دہانی کرائی کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےمیرپورخاص میں مٹھو میرجت گوٹھ، تعلقہ جھڈو مری کے دیہاتوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگ سے بات چیت کی، اس موقع پر دیہاتیوں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کے علاقے کے الیکٹرک پولز گر گئے ہیں، اس لیے ان کے پاس بجلی نہیں ہے۔وزیر اعلی سندھ نے سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا اور ان کو یقین دہانی کرائی کے ان کے ساتھ اس مشکل وقت میں پوری قوم کھڑی ہے اور تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔
Tando Allahyar: Sindh CM Syed Murad Ali Shah interacts with the villagers of Mithu Mirjat Goth, taluka Jhado Marri, while going to Mirpurkhas. The villagers told the CM that electric police of their area have collapsed, therefore they have no electricity….. #Hesco pic.twitter.com/QDBihQNpjA
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) September 16, 2022
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے 2010کے سیلاب کے بعد کئی راستے صاف کئے اور بنائے تھے ، اب ہم سب ان راستوں پر بھی جا سکتے ہیں جن پر جانے کا کوئی سوچ نہیں سکتا تھا ۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس سے پہلے ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی ، ملک کا نصف حصہ تباہ ہوا ہے اور ہزاروں افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں ۔
Tando Allahyar: Sindh CM Syed Murad Ali Shah visited a relief camp at Tando Allahyar- Mirpurkhas road, he mixed up with #flood -victims, frankly interacted with them and ordered shifting of 3 ladies suffering from cardio issues to TMK #Cardiovascular . pic.twitter.com/IsKuJaBT0K
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) September 16, 2022