(ویب ڈیسک)شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ لندن کا ٹکٹ شاہین آفریدی نے خود ادا کیا اور اپنااعلاج بھی وہ خود کروا رہا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ شاہین شاہ آفریدی کے لیے 'کچھ نہیں کر رہا' ۔
شاہد آفریدی نے پاکستانی فاسٹ بولر کے بارے میں انکشاف کیا کہ شاہین علاج کے لیے اپنے خرچے پر انگلینڈ گئےہیں، میں نے انہیں وہاں ڈاکٹر کا بندوبست کر کے دیااور اس نے ان سے خود رابطہ کیا۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے لندن میں علاج کے اخراجات کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بھی وضاحت سامنے آگئی ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق دبئی سے لندن کا ٹکٹ شاہین آفریدی نے خود ادا کیا تھا تاہم شاہین شاہ کے ری ہیب کے اخراجات پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولر کو ادا کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پی سی بی برطانیہ میں ہوٹل، ری ہیب اور دیگر اخراجات کی رقم شاہین کو ادا کرے گا، ری ہیب کے لیے لندن روانگی اور اخراجات کی ادائیگی کے لیے کھلاڑی اور بورڈ میں اتفاق ہے۔ شاہین شاہ آفریدی چند روز ڈاکٹر ظفر کے ساتھ قیام کے بعد ہوٹل منتقل ہوئے تھے، کم وقت ہونے کی وجہ سے دبئی سے لندن روانگی کی ٹکٹ شاہین نے خود بک کی تھی۔