وفاقی حکومت خیبرپختونخواکو ڈیفالٹ کرنا چاہ رہی ہےاسد قیصر کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت بدنیتی کی وجہ سے خیبرپختونخواکو ڈیفالٹ کرنا چاہ رہی ہے،خیبرپختونخواکو اختیارات نہ دینے پر پارلیمنٹ اور عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
سابق سپیکر اسد قیصر کا مزید کہناتھا کہ آئین کے مطابق تمام صوبوں کو حق ملنا چاہئے ،اسد قیصر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر نئے انتخابات کروائے جائیں ۔
سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کاکہناتھا کہ ہماری حکومت میں مہنگائی اورنالائق ہونے کا پروپیگنڈا کیا گیا،یہ خود کو تجربہ کارثابت کرنے کر رہے تھے ،تجربہ کارملک میں مہنگائی اورمیڈیاپر ظلم کر رہے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ عمران خان ت دوتہائی اکثریت کے ساتھ آئے گا۔
پرویز خٹک نے کہاکہ پوری دنیا میں یہ مانگتے پھر رہے ہیں ،ملک کو چار مہینوں میں قرضوں میں ڈبو دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف سے لیگی رہنماﺅں کی لندن میں اہم ملاقات