توشہ خانہ کیس ، شیریں مزاری الیکشن کمیشن پر برس پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن سیاہ بادلوں کی مانند دھمکی آمیز طور پر سر پر منڈلا رہا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہاہے کہ پیر کو توشہ خانہ انجینئرڈ کیس انتہائی متعصب الیکشن کمیشن کے سامنے آرہا ہے،الیکشن کمیشن نے شریفوں، زرداریوں، گیلانی کے توشہ خانہ سے گاڑیوں سمیت تحائف لینے کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔
سابق وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن اچھی طرح جانتا ہے تمام دستاویزات موجود ہیں کہ عمران خان نے تمام مطلوبہ ٹیکس ادا کئے ہیں،توشہ خانہ کے تحائف کے سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ ان کا ایک سیاسی ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو کسی نہ کسی طریقے سے نشانہ بنایا جائے۔
ECP knows full well and has all docs to show IK paid all required taxes and fulfilled all legal requirements in relation to Toshakhana gifts. But they have a political agenda to target IK one way or another. Shameful.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) September 16, 2022
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی سیاست میں تیزی، عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا