چہلم امام حسینؑ، ملک بھر میں سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری 

Sep 16, 2022 | 19:50:PM

(24 نیوز)حضرت امام حسینؑ کے چہلم پر ملک بھر میں سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی حکومت کی منظوری سے فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی خدمات کی منظوری دی،سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کاکہناہے کہ چہلم کے موقع پر پاک فوج، سول حکومت کی مدد کیلئے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی ،پاک فوج کے جوان پہلے ہی سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں پر مامور ہیں ، چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام فورسز کا استعمال کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ سینٹرل کنٹرول روم سے جلوسوں اور سکیورٹی کے معاملات کو مانیٹر کیا جائے گا،جلوس، راستوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی سیاست میں تیزی، عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

مزیدخبریں