عمران خان کو دیوار سے لگانے کی منصوبہ بندی زورشور سے جاری ہے،اسد عمر

Sep 16, 2022 | 22:40:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ عمران خان کو دیوار سے لگانے کی منصوبہ بندی زورشور سے جاری ہے، توشہ خانہ اور دہشتگردی کا مضحکہ خیز کیس بھی چل رہا ہے، اس وقت عمران خان کیخلاف چاروں طرف محاذ کھلے ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کاکہناتھا کہ میرے علم میں عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات کا علم نہیں، اگر علم ہوتا تو ٹی وی پر ہرگز ایسی بات نہ کرتا، ان کاکہناتھا کہ فوادچودھری سیاسی سیائنسدان، ان کے تجزیے بہت زبردست ہوتے ہیں، اسد عمر نے کہاکہ عمران خان بچے نہیں کہ کوئی غلط مشورے دے اور وہ عمل شروع کر دیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ تحریک انصاف جمہوری جماعت ہے جس میں ہر کسی کو اپنی رائے دینے کا حق ہے، عمران خان کی مشکلات بڑھانے کیلئے کوئی بھی غلط مشورہ نہیں دے سکتا۔
اسد عمر نے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی بہت بڑا فیصلہ ہے اسے متنازعہ نہیں بننا چاہئے، عمران خان نے کہا تھا جلد از جلد صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں ،جو حکومت بھی عوامی ووٹوں سے آئے آرمی چیف کی تعیناتی اس کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صائمہ نور کی سینئر اداکار ندیم کو پریشان کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مزیدخبریں