گجرات  کیلئے نئی اسامیوں کی منظوری

Sep 16, 2022 | 22:44:PM

(24نیوز)گجرات میں بھرتیوں کے لیے نئی آسامیاں تخلیق کرنے کا فیصلہ وزیر اعلی پنجاب نے اپنے آبائی شہر گجرات میں 832 نئی آسامیوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی گجرات کو ڈویژن بنا چکے ہیں جس کے لیے اب گجرات میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بنا کر نئی آسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی ۔دستاویزات کے مطابق کمشنر آفس میں 96 ،ار پی او آفس میں 117 نئی آسامیاں منظور کی گئی ہیں ۔ایکسائز 21 ،اسپیشل ایجوکیشن 9 اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے لیے 69 نئی آسامیاں تخلیق ہوں گی ۔زراعت کے شعبے میں 76 ،ہاوسنگ میں 54 اور سکول ایجوکیشن میں 41 نئی پوسٹ تخلیق ہوں گیں ۔ہائیر ایجوکیشن 33 اور لائیو اسٹاک میں 21 سمیت دیگر محکموں کی پوسٹیں بھی شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازگل کی رہائی ، پنجاب میں کون سا عہدے ملے گا؟؟

مزیدخبریں