حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

Sep 16, 2023 | 00:04:AM

(24 نیوز)نگران حکومت کا عوام پر ایک اور وار , پیٹرولیم مصنوعات اور ڈیزیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے پیٹرول  کی قیمت میں 26روپے2 پیسے  فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17  روپے  34پیسے اضافہ  کردیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت  331 روپے 38  پیسے مقرر اور ڈیزل کی نئی قیمت329 روپے 18 پیسے مقرر  ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

نگراں حکومت کے دور میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اب تک 58 روپےجبکہ ڈیزل میں 56 روپے کا نمایاں اضافہ ہوچکا ہے،نگراں حکومت کے دور میں ایک لیٹر پیٹرول 21 فیصد اورایک لیٹر ڈیزل  اب تک 20 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں