سپریم کورٹ کا فیصلہ ،عمران خان کو کتنا فائدہ ہوگا؟نوازشریف کی وطن واپسی مشکل؟

Sep 16, 2023 | 10:10:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 ترامیم کالعدم قرار دیدیں۔آج کے فیصلے میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن نے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار دی جب کہ جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔منصور علی شاہ اختلافی نوٹ لکھا لیکن آج فیصلے سناتے ہوئے ان کے اختلافی نوٹ کو نہیں پڑھا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کیس کا مختصر فیصلہ سنایا گیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کر تے ہوئے عدالت عظمیٰ نے پی ڈی ایم کی حکومت کی جانب سے کی گئی بعض ترامیم کو آئین کے منافی قرار دے کر کالعدم کردیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں عوامی عہدوں پر فائز شخصیات کے خلاف کرپشن کیسز بحال کردیے جب کہ نیب کو 50 کروڑ روپے سے کم مالیت کے کرپشن کیسز کی تحقیقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔عمران خان کو کتنا فائدہ ہوگا؟نوازشریف کی وطن واپسی مشکل؟نگران حکومت کا بڑا فیصلہ،پروگرام’10تک ‘میں میزبان ریحان طارق کے تہلہ خیز انکشافات

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: