پیٹرول مہنگا، شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ

Sep 16, 2023 | 10:32:AM

(24نیوز) نگران حکومت نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے ستائے عوام پر تیسرا پٹرول بم گرا دیا۔

شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی مہنگائی نے جینا محال کردیا، جائیں تو کہاں جائیں، پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نگران حکومت عوام کے مسائل حل کرے۔ 

یاد رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت  331 روپے 38 پیسے جبکہ ڈیزل 17روپے 34  پیسے اضافے بعد 329  روپے 18 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصلہ ،عمران خان کو کتنا فائدہ ہوگا؟نوازشریف کی وطن واپسی مشکل؟

واضح رہے کہ 31 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ 

مزیدخبریں