چینی کی قمیتیں مقرر کرنے کے متعلق کیسز،سماعت 20ستمبر کو ہوگی

Sep 16, 2023 | 11:01:AM

(ملک اشرف)لاہورہائیکورٹ کاشوگر مل مالکان کی درخواستوں پرحکم امتناعی اورچینی کی قمیتوں میں اضافہ کے متعلق کیسز سماعت کے لئے مقرر2 رکنی بینچ 20ستمبر کو سماعت ہوگی۔

تفصیلات کی مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس س سلطان تنویر احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ کاشوگر مل مالکان کی چینی کی قمیتیں مقرر کرنے کے متعلق کیسز کی درخواستوں پر 20ستمبر کو سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو سماعت کے لئے مقرر کرنے متعلق کاز لسٹ جاری کردی۔ ایس ڈبلیو ایم سمیت دیگر شوگر مل مالکان کے چینی کی قمیتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج کررکھاہے۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، 152 کلو منشیات برآمد، 3 ملزم گرفتار

مزیدخبریں