ایف آئی اے اور یونانی پولیس کا انسانی سمگنلگ کے خلاف اشتراک

Sep 16, 2023 | 11:33:AM

(ویب ڈیسک )پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اور یونان پولیس نے انسانی اسمگلنگ اور تارکین وطن کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے ہاتھ ملا لیا۔

ترجمان ایف آئی اے نےاپنے بیان میں انسانی اسمگلنگ اور تارکین وطن کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون کی جانب ایک اہم قدم کے قرار دیا ہے۔

جمعہ کے روزوفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پاکستان اور ہیلینک پولیس یونان نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیئے۔ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق اس مفاہمت نامے پر دستخط انسانی اسمگلنگ اور تارکین وطن کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل جنگ میں ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔

ضرورپڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے دور ے پر کب آئیں گے ؟

مشترکہ کاروائی کے معائدے کے تحت اسٹریٹجک شراکت داری اور اہم معلومات کے تبادلے میں سہولت مدد ملے گی۔اور مجرموں کے خلاف تحقیقات میں باہمی تعاون کو بڑھانے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔جبکہ تحقیقات کی صلاحیت بڑھانے کے اقدامات کو فروغ دیا گا۔

مزیدخبریں