پاک بھارت باہمی سیریز سے متعلق بھارتی وزیر کھیل کا بیان سامنے آگیا

Sep 16, 2023 | 11:44:AM

(ویب ڈیسک )بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ جب تک سرحدی معاملات ٹھیک نہیں ہوتے تب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز  ممکن نہیں۔

ہندوستان اور  پاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات برسوں سے معطل ہیں کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی ہے اور  دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی اور ایشیائی کپ میں میچ کھیلتی ہیں۔

بی سی سی آئی کے سابق سربراہ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ بی سی سی آئی نے بہت پہلے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ میچ اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک سرحدی تعلقات ٹھیک نہیں ہوتے۔

 انوراگ ٹھاکر نے کہا ’’میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس ملک کے ہر عام شہری کا جذبہ ہے‘‘۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایشیا کپ میں ہونے والے میچ میں پاکستان کو بھارت نے 228 رنز سے شکست دی، بعدازاں پاکستان کو ایونٹ میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد قومی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگئی۔

ایشیا کپ ون ڈے 2023 کا فائنل کل یعنی 17 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں