بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری،661 مقدمات درج،بھاری جرمانہ عائد

Sep 16, 2023 | 13:01:PM

(24نیوز )وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پربجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 917 بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 10 کروڑ86لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق 8اضلاع میں ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف بھرپورآپریشن کیاجارہاہے،گزشتہ روز مزید 137 بجلی چوروں کو دھر لیا گیا، بجلی چوروں کو 3لاکھ 78 ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے،بجلی چوروں کو1کروڑ51 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طورپر 661بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 12 ربیع الاؤل کب ہوگی؟تاریخ سامنے آ گئی

مزیدخبریں