(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے الطائی فٹبال کلب کے ڈیفینڈر رابرٹ باؤر نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سعودی کلب کے ڈیفینڈر رابرٹ باؤر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا جس میں وہ نماز پڑھتے دیکھائی دے رہے ہیں۔
فٹبالر نے اپنے پیغام میں خوشگوار تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی اہلیہ اور اس کے خاندان کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا ہوں۔ آپ سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری مدد اور حوصلہ افزائی کی۔
جرمن فٹبالر رابرٹ باؤر سعودی پروفیشنل لیگ میں الطائی ایف سی کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ ایک سالہ معاہدے کے بعد شہ سرخیوں میں آئے تھے۔
مزید پڑھیں: انٹرنیشنل لائسنس بنوانے کیلئےاوورسیزکوبڑی سہولت دینےکا فیصلہ
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں معروف ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔