(24نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی جانب سے آمنہ لیاقت ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائر کی۔
درخواست میں عدالت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے کو اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ متفرق درخواست میں کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے.
مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا نجی سکول انتظامیہ کو فیس نہ بڑھانے کا حکم
واضح رہے کہ 31 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔