پی آئی اے  کا مالی بحران بڑھ گیا ،صورتحال مزید سنگین

Sep 16, 2023 | 15:14:PM

(طیب سیف)قومی ایئرلائن پی آئی اے  کا مالی بحران بڑھ گیا ،صورتحال مزید سنگین ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ایاٹا کو خود سے سروس چارجز بھی ادا نہ کرسکی،سول ایوی ایشن سے 1ارب روپے ادھار لے کر ایاٹا کو ادا کئے گئے،ایاٹا کو 1ارب روپے کی ادائیگی نہ ہوتی تو قومی ایئرلائن کو ایاٹا سے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ تھا،ایاٹا کا نادہندہ ہونے سے پی آئی اے کے ٹکٹوں کی فروخت دنیابھر میں بند ہوجاتی،پی آئی اے مالی بحران شدید ہونے کی وجہ سے ایاٹا کو ادائیگی کرنے سے قاصر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نگران حکومت کا عوام پر ایک اور بوجھ، فی لیٹر پیٹرول پر مارجن میں بڑا اضافہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی سی اے اے   نے تصدیق  کی ہے کہ وزارت خزانہ کی ہدایت پر پی آئی اے کو ایک ارب کی ادائیگی کی گئی، پی آئی اے اگلے ہفتے سی اے اے کو 1ارب روپے واپس کرے گی

مزیدخبریں