سری لنکا کا اہم بالر ایشیا کپ فائنل سے باہر

Sep 16, 2023 | 16:18:PM
سری لنکا کا اہم بولر اسپن گیندباز مہیش تھیکشنا بھارت کے خلاف ایشیا کپ فائنل کے اہم مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سری لنکا کا اہم بولر اسپن گیندباز مہیش تھیکشنا بھارت کے خلاف ایشیا کپ فائنل کے اہم مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں۔ 

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈاسن شناکا کا کولمبو میں میڈیا نماندگان سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ اسپن گیندباز مہیش تھیکشنا اہم انجری کے باعث ایشیا کپ فائنل کے لئے فٹ نہیں ہیں اس لیے سے باہر ہوگئے ہیں۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق 23 سالہ مہیش تھیکشنا پاکستان کے خلاف سُپر فور مرحلے کے فیصلہ کن میچ کے دوران سیدھے پاؤں کے ہیمسٹرنگ میں چوٹ لگی تھی۔

تھیکشنا نے ایشیا کپ کے پانچ میچز میں 8 وکٹیں حاصل کی ہیں جنہوں نے تیز گیند باز ماتھیشا پتھیرانا اور ساتھی اسپنر ڈونیتھ ویلاج کے ساتھ نوجوان بولنگ اٹیک کو سہارا دیا۔

سری لنکا کرکٹ نے کہا ہے کہ تھیکشنا کی جگہ ٹاپ آرڈر بلے باز سہان آراچیگے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والی سری لنکا کی ٹیم 11ویں بار ایشیا کپ فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اس کے پاس اپنا ساتواں ٹائٹل جیتنے کا موقع ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کا فائنل بھارت اور سری لنکا کے خلاف 17 ستمبر بروز اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔