باپ سے 2 سال بڑے شخص سے نکاح، کیا ڈرامہ ہے میں دلچسپ تبصرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ " کابلی پلاؤ " جو مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے جس کی کہانی ایک نوجوان لڑکی اور ایک ۴۰ سالہ مذہبی آدمی کے گرد گھومتی ہے۔
کیا ڈرامہ ہے کی تازہ ترین اقساط جس میں میزبان مکرم کلیم اور پاکستان کی معروف اداکاراوں پر مشتمل ججز پینل جس میں اداکارہ مرینہ خان، نادیہ خان اور روبینہ اشرف ہیں۔
انہوں نے ڈرامہ کابلی پلاؤ پر دلچسب اور مزے مزے کے تبصرے پیش کیے.نادیہ خان کا تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سین میں جج باربینہ کو کہتا ہے کہ پتا ہے تمہاری باپ کی عمر کا ہے اور پھر باربینہ کہتی ہے کہ نہیں باپ سے 2 سال بڑا ہے۔جج کو پھر بھی یقین نا آیا اور اس نے باربینہ سے پوچھا کہ تمہیں کتنے میں خریدا؟ جو کہ بہت اچھی بات ہے جج کا کام ہے اس نے چیک کیا ۔ جج باربینہ سے کہتا ہے کہ بتاؤ کتنے میں خریدا میں تمہیں خیریت سے واپس پہنچا دوں گا۔
View this post on Instagram
نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سین اتنا خوبصورت تھا باربینہ کا کہ اتنی عزت، اتنی محبت ، اتنی قربانی بہت کمال،اس کی لائنز ہی انمول ہیں۔جس پر مرینہ خان کا کہنا تھا وہی ایک سین تھا جس پر روبینہ اشرف نے جواب دیا میرے لیے بھی یہی سین ہے، باکی سین میں بھی ٹھیک تھا، بہت اچھی لائنز بھی چل رہی تھی مگر جب یہ سین شروع ہوا تو ہم انتظار میں تھے اور یہی اس ڈرامے کی کامیابی۔
پچھلی قسط میں بھی کابلی پلاؤ کی توریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روبینہ اشرف کا تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب سے زیادہ رونگٹے کھڑے کرنے والا لمحہ میرے لیے وہ تھا جب باربینہ کہتی ہے کہ اچھا حاجی صاحب اجازت دیں، انکا ہاتھ چومتی ہے، آنکھوں کو لگاتی ہے سب کے سامنے اور وہ اگے سے اللہ کی امان کہتے ہیں ۔