پی ٹی آئی رہنما منزہ حسن کی جہانگیرترین سے ملاقات،جلد استحکام پاکستان میں شمولیت متوقع

Sep 16, 2023 | 18:38:PM

(اویس کیانی) سانحہ 9 مئی کے بعد  پاکستان تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں کے باعث  پارٹی کو خیر باد کہنے والوں کی لسٹ طویل سے طویل تر ہوتی جا رہی ہے ، اب لاہور سے  تحریک انصاف کی سابق ایم این اے منزہ حسن نے پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منزہ حسن آئندہ کچھ روز میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرینگی،منزہ حسن تحریک انصاف وومن ونگ کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں ،ملاقات میں ایڈیشنل  سیکرٹری جنرل آئی پی پی عون چوہدری بھی موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں :ہم نے اپنا حساب دینا ہے ،12 جماعتوں کا نہیں ،حنیف عباسی

مزیدخبریں