(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر سفید پوش اور کم آمدنی والے افراد نے گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی سواری کم کرتے ہوئے سائیکل کو ترجیح دینے لگے جس سے سائیکل کی مانگ بڑہنے لگی ۔
ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان اور آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہوگئے۔ عوام نے مہنگے پیٹرول کا حل ڈھونڈ لیا.سفید پوش کم آمدنی والے شہریوں نے گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور رکشہ مسافر ویگنوں کے اخراجات سے بچنے کے لئے سائیکلوں کو ترجیح دینے لگے۔ شہرمیں سائیکلوں کا کاروباردوگنا ہونے سے قیمتیں بھی بڑھنے لگی ہیں۔
باہر سے جاپان، چین، دبئی سے آنے والی دیدہ زیب اور پائیدار سائیکلوں کی قیمت 20 ہزار سے لے کر ڈھائی تین لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ سائیکل خریدنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ خرچے کی بچت کے ساتھ ساتھ بہترین ورزش بھی ہے۔