قانونی ٹیم نے نواز شریف کو وطن واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لندن میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، قانونی ٹیم نے نواز شریف کو وطن واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی۔
تفصیلا ت کے مطابق لندن میں ہونے والی قانوی ٹیم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بڑوں کی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی اور مقدمات کا جائزہ لیاگیا،قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی، قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل پر کوئی مشکلات در پیش نہیں۔
مسلم لیگ ن کی میٹنگ میں نواز شریف، شہباز شریف، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور اسحاق ڈار شریک ہوئے،ن لیگ کی قانونی ٹیم نےنواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا،اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ملک نے نواز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکاء کو بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں:گڈ بائے سازشیو،مریم نواز